قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے: محمد اسحاق، الزامات جھوٹے ہیں: قیصر ثناء اللہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈرامہ پروڈیوسر محمد اسحاق کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس جلد از جلد گرفتار کرے،مجھے اور میری فیملی کو قیصر ثناء اللہ ،علی رضا اور لائبہ بنگش سے خطرہ ہے۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انکاکہناتھاکہ وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے تحفظ فراہم کریں ۔دوموٹرسائیکل سواروں نے مجھ پرفائرنگ کی لیکن میںبال بال بچ گیا۔ ڈرامہ پروڈیوسرقیصرثناء اللہ ،علی رضااوراداکارہ لائبہ خان نے کہاہے کہ محمداسحاق چودھری ایک جھوٹاشخص ہے جس نے اس سے قبل بھی فائرنگ کی چارجھوٹی ایف آردرج کرائی تھیں لیکن پولیس کی تحقیقات کے بعد ثابت نہ ہونے کے بعد وہ چاروں خارج ہوگئی تھیں ۔انہوں نے مشترکہ بیان میںکہاکہ اسحاق چودھری پرجعلی چیکوں کے کئی پرچے درج ہوچکے ہیںجس کے باعث وہ جیل کی ہوابھی کھاچکے ہیں ۔گزشتہ تین برس سے اداکائواں کے ساتھ ان کانارواسلوک کسی سے پوشید ہ نہیںہے ۔انہوں نے جن لڑکیوںکوبلیک میل کیاہے ،وہ ایک دورروزتک ان کے خلاف پریس کانفرنس کرینگی جس میں وہ اسحاق چودھری کے تمام رازفاش کردیں گی۔ تھیٹر سے وابستہ تمام سنجیدہ حلقے بخوبی جانتے ہیں اورپولیس کوتحقیقات کرنے پرخودبخود معلوم ہوجائے گاکہ یہ ایف آئی آر جھوٹی درج کرائی گئی ہے۔ہم سی سی پی اولاہوراورڈی آئی جی لاہورسے ملاقات کریں گے اوران سے انصاف کی اپیل کریںگے ۔