• news

فلم ’’جیوسر اٹھائے‘‘ کی عکسبندی جاری

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار شفقت چیمہ کی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم جیوسراٹھاکے کے وائنڈاپ سین کی عکسبندی گزشتہ روزباری سٹوڈیو میںہوئی جس میں اداکاربابرعلی، شہریارچیمہ، نیراعجاز، راشدمحمودنے حصہ لیا۔فلم کے ہدایتکارعظیم چیمہ ہیں۔ دیگر فنکاروں میں عمر چیمہ ، یاسر، صبا مرزا اور ماہ نورشامل ہیں۔بتایاگیاہے کہ فلم میںشفقت چیمہ کے بیٹے شہریارچیمہ ہیروکاکردارنبھارہے ہیںجبکہ اداکارہ ماہ نورنے فلم میںآئٹم سانگ پکچرائزکرایاہے۔

ای پیپر-دی نیشن