پی پی رہنما منظور عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کراچی( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظو رعباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ حسینی سفارتخانہ سعود آباد میں ادا کردی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں او رکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منظور عباس کے انتقال پر پیپلزپارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف زرداری ، وزیراعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ صوبائی وزراء نے کہا کہ منظور عباس پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔