خانقاہ ڈوگراں میں300من مضر صحت گوشت برآمد‘ ملزم گرفتار
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) وٹرنری ڈاکٹر کا کامیاب چھاپہ، کئی من مضر صحت بڑا گوشت برآمدکرلیا۔ خانقاہ ڈوگراں ویٹرنری ڈاکٹر طارق محمود کو اطلاع ملی کہ 300من مضر صحت بڑاگوشت صبح سویرے دوسرے شہروں کو فروخت کیلئے لے جایاجا رہا ہے تو اس نے پولیس کی مدد سے ناکہ بندی کر دی ۔ ویگن کو لاری اڈے پر روکنے پر اس سے کئی من بڑا گوشت برآمد کر لیا۔ جبکہ ملزم ظہیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گوشت کو تلف کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔