• news

حیدرآباد: ریلوے سٹیشن کے قریب 10 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام‘ پولیس اہلکار پکڑا گیا

حیدرآباد (این این آئی) ریلوے سٹیشن کے قریب مقامی افراد نے 10 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس اہلکار کو پکڑ کر ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی سرکاری اہلکار کے طورپر شناخت کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو گئی‘ تاہم پولیس اہلکاروں نے عوام کو تھانے سے باہر نکال کر دروازے بند کر دیئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا اندراج تھانے میں کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولیس اہلکار کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن