• news

عالمی عسکریت پسند گروپ جہادیوں کی رہائی کیلئے مغربی شہریوں کو اغوا کریں: الظواہری

اسلام آباد (رائٹرز) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے آڈیو انٹرویو میں عالمی عسکریت پسند گروپوں سے کہا ہے کہ وہ جیل میں جہادیوں کو رہا کرانے کیلئے مغربی شہریوں کو اغوا کریں۔ سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق الظواہری کا یہ ویڈیو آن لائن موجود ہے۔ الظواہری نے کہا مغربی شہریوں کو اغوا کرکے جیل میں قید جہادیوں سے تبادلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام دشمنوں کی قید سے آخری جہادی کو بھی رہا کرانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن