• news

اوباما کے سوتیلے بھائی ٹرمپ کے انتخابی نعرے سے متاثر، ووٹ دینے کا اعلان

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر اوباما کے سوتیلے بھائی مالک اوباما کا کہنا ہے کہ اسے ٹرمپ کے انتخابی نعرے نے متاثر کیا ہے اسی لئے وہ اس بار اسے ہی ووٹ دیں گے۔ صدر باراک اوباما کے سوتیلے بھائی مالک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ دل سے بات کرتے ہیں اور ان کی جانب سے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی بات ایک زبردست نعرہ ہے۔ مالک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی انتظامیہ کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے انہوں نے اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخاب میں وہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن