بھارتی میڈیا مجھے دہشتگرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے: ڈاکٹر ذاکر نائیک
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی لیکچر میں کوئی نفرت نہیں پھیلائی۔ بھارتی میڈیا مجھے دہشت گرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے۔ نائن الیون حملے کی مذمت کی۔ ہر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ لوگ امریکہ کے خلاف ہتھیار اٹھائیں۔ میں داعش کو اسلام کے خلاف سمجھتا ہوں۔ معصوم لوگوں کو مارنا انسانیت کو مارنے کے مترادف ہے۔