ہنگری موٹو جی پی کا ٹائٹل لوئس ہملٹن نے جیت لیا
ہنگری (صباح نیوز)ہنگری میں ہونے والی موٹو جی پی ریس برطانیہ کے عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے جیت لی ہے ۔ ہنگری میں ہوئے موٹو جی پی ریس کے سنسنی خیز مقابلے ، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے ۔ سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی ۔ برطانیہ کے تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن نے فیصلہ کن ریس میں ساتھی ڈرائیورز کو مات دیدی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ چالیس منٹ اور تیس سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی ۔ ریس میں دوسرا نمبر جرمنی کے نیکو روزبرگ اور تیسرا آسٹریلیا کے ڈینئیل ریکارڈو کا رہا ۔