برازیل میں اولمپکس مشعل چھیننے کی کوشش ناکام‘ایک شخص گرفتار
ساؤپالو (سپورٹس ڈیسک )برازیل کے شہر ساؤپالو میں ریواولمپکس کی مشعل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت ایکشن لیتے ہو ئے شخص کو حراست میں لے لیا۔ایونٹ کی مشعل کا سفراپنے آخری مراحلے میں ہے۔ساؤ پالو میں ٹارچ کی رونمائی جاری تھی کہ ایک شخص نے سکیورٹی حصارتوڑتے ہوئے، اسے چھیننے کی کوشش کی۔سکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کی کوشش کو ناکام بنایا ساتھ ہی اسے حراست میں بھی لے لیا۔