فیصل آباد اور سیدوالا میں 2 خواتین سے زیادتی
فیصل آباد/ سید والا (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) زیادتی کے واقعات میں اوباشوں نے دو خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ چک 208/ ر۔ب میں رانی بی بی بیماری کا علاج کروانے رمضان کے پاس دم کروانے گئی جس نے پانی پر دم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے ورغلا کر کھیتوں میں ساتھی کے ساتھ ملکر اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں سید والا کے نواحی گاﺅں ٹھٹھہ رنیرا کے رہائشی محنت کش محمد جان کی 15 سالہ بیٹی (ع) گاﺅں کی دوسری گلی میں رہائش پذیر اپنے عزیز کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں مدد علی نے اسے زبردستی گن پوائنٹ پر ایک خالی مکان میں لے جاکر زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
زیادتیاں