• news

حاجی عبدالوحید کے انتقال پر سراج الحق و دیگر کا اظہار تعزیت

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے شعبہ امورخارجہ کے رکن وقاص وحید کے والد حاجی عبدالوحید لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ ، حافظ محمد ادریس ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے قائدین و کارکنان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن