• news

پاکستان 28 اولمپکس مقابلوں میں صرف 10 میڈلز جیت سکا

لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑے میلا، اولمپکس شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں،یہ مقابلے 5اگست سے برازیل میں ہوں گے۔اب تک کھیلے گئے 28 اولمپکس میں پاکستان نے صرف 10 میڈلز اپنے نام کئے ہیں جن میں 3 گولڈ ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلزشامل ہیں۔پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں جبکہ اسی کھیل میں 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے ہیں۔ریسلنگ میں محمد بشیر نے 1960 میں برانز میڈل جیتا تھا۔پھر1988 میں باکسنگ میں حسین شاہ نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ آخری میڈل پاکستان نے 1992 میں ہاکی میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن