ہدایتکارہ سنگیتا کا اداکارہ نور اور حامد علی کیخلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے کہاہے کہ فلم عشق پازیٹوکامعاوضہ ادانہ کرنے پراداکارہ نوراورولی حامدعلی خان کے خلاف سندھ ہائی کور ٹ میں پانچ کروڑروپے ہرجانہ کادعویٰ دائرکیاہے ، عدالت نے انہیں 16اگست کوطلب اورمیرے خلاف زبان بندی کاحکم دیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسنگیتابیگم کاکہناتھاکہ سینئراورجونیئرکااحترام ختم ہوگیاجس کے باعث مجھے عدالت کادروزہ کھٹکھٹاناپڑا۔ میں نے 22روزبطورہدایتکارہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کرائی اوراداکاری بھی کی تاہم نورکے غیرسنجیدہ رویے پرمجھے فلم کی ڈائریکشن چھوڑناپڑی ۔پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے نوراورولی کی موجودگی میںفلم کی ڈائریکشن اوراداکاری کامعاوضہ چارلاکھ روپے طے کیاجس میں سے ایک لاکھ روپے انہوں نے مجھے اداکردئیے ہیں تاہم تین لاکھ روپے ابھی باقی ہیں۔