سٹار وارز کمپنی نے اداکارہیرسن فورڈ کو پیش آنیوالے حادثے کی ذمہ دار قبول کر لی
لندن (شوبز ڈیسک) سٹار وارز سیریز کی حالیہ فلم بنانے والی پروڈکشن کمپنی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکار ہیرِسن فورڈ کو پیش آنے والے حادثے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوڈلز پروڈکشن نامی کمپنی نے برطانیہ کی ایک عدالت میں اس حوالے سے چلنے والے ایک فوجداری مقدمے میں لگائے گئے دونوں الزامات میں اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ خیال رہے کے سنہ 2014 میں ’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگے ایک دروازے کے ساتھ ٹکرانے سے ہیرِسن فورڈ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔