• news

راجہ ظفر الحق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی اور پائیدار ترقی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ اپنے تاثرات میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ خطے کی جامع سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس نے ایشیا کی مربوط اور موثر ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکا ایشیائی ملکوں کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کیلئے مفید مشورے دیں گے۔ دو روزہ اجلاس میں انیس ملکوں کے تریسٹھ مندوب شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن