• news

نوشہرہ پولیس فحاشی پھیلانے کی آڑ میں ہمیں تنگ کرتی ہے‘ حکومت ہمیں روزگار دے: خواجہ سراء

نوشہرہ(نوائے وقت رپورٹ) خواجہ سرائوں نے نوشہرہ پولیس پر ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ فحاشی پھیلانے کے الزام کی آڑ میں ہراساں کیا جارہا ہے۔ حکومت کی طرف سے ہمیں باعزت روزگار فراہم نہیں کیا جارہا۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں عدالتی حکم پر عمل نہیں کرتیں خواجہ سراء سونی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس والے ہوٹنگ کرتے تنگ کرتے ہیں تھانے بلاکر ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے۔محرر تھانے نے کہا کہ تھانے کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ خواجہ سرائوں کو ایک عوامی شکایت پر بلایا اور انہیں وارننگ دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن