• news

یورپ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے بچے کی پیدائش

میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں زیکا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون نے کم حجم کے سر کے حامل ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ خاتون لاطینی امریکہ میں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن