• news

کسی کو اپنے میزائل پروگرام پر فیصلے کی اجازت نہیں دینگے: ایران

تہران (آن لائن)ایران نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کسی بھی ملک کو اپنے میزائل پروگرام کے بارے میں فیصلوں کی اجازت نہیں دیگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل حین دہتھانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کو دوسرے ملک سے کوئی سروکار نہیں اور کسی بھی ملک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام پر فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں، اپنی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے ہی ہر صورت جاری رہیگا۔۔

ای پیپر-دی نیشن