امریکہ: ڈیمو کریٹک پارٹی کا کنونشن شروع‘ ہلیری صدارت کیلئے بہترین امیدوار ہیں: مشعل اوباما‘ برنی سینڈرز
واشنگٹن/فلاڈیلفیا ( آن لائن +اے ایف پی+ تما ئندہ خصوصی)امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کا 4 روزہ کنونشن شروع ہو گیا ۔ کنونشن میں ہلیری کلنٹن کو امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیا جائیگاجبکہ کنونشن میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ہیلری کلنٹن کے سیاسی حریف برنی سینڈرز کیخلاف وائٹ ہاؤس کو ای میلز کرنے پر معافی مانگ لی۔ کنونشن کا اختتام ہلیری کلنٹن کو امریکی صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر ہو گا۔اس موقع پر خاتون اول مشعل اوباما اوربرنی سینڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن صدارت کیلئے بہترین امیدوار ہیں۔