سیٹلائٹس‘ سپیکٹرم معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہارنے کے بعد
ہیگ (نیوز ڈیسک) بھارت سپیکٹرم اور سیٹلائٹس سے متعلق عالمی ثالثی عدالت میں کیس ہار گیا۔ اس کیس میں شکست کے بعد بھارت کو اربوں ڈالر نقصان ہو سکتا ہے۔ عالمی ثالثی عدالت مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھارت کو ناقابل اعتبار بھی قرار دے سکتی ہے۔ بینگالورہ میں قائم ٹیلی کام فرم ’’دیواسی ملٹی میڈیا‘‘ کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تھی۔