• news

افغانستان: آپریشن‘ جھڑپیں‘ داعش کے اہم کمانڈر اماراتی سمیت 141 ہلاک

کابل(اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں جھڑپوں آپریشن میں داعش کے اہم کمانڈر‘ 5 طالبان اور ایک فوجی سمیت 141 عسکریت پسند مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ سرائے پل میں ایک آپریشن کے دوران 15 عسکریت پسند ہلاک اور اور 52 زخمی ہوگئے۔ اس علاقے میں دو روز قبل عسکریت پسندوں نے حملے کئے تھے۔ شمالی صوبہ تخار میں ایک جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ جھڑپ ضلع درقد میںہوئی جس میں تین سیکورٹی اہلکار اور 11 طالبان زخمی ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن