لیبیا: سمندر سے مزید 87 تارکین کی نعشیں برآمد‘ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 128 ہو گئی
طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے ساحلی محافظین نے سمندر سے مزید 87 پناہ گزینوں کی نعشیں برآمد کر لیں۔ دو روز میں مرنیوالوں کی تعداد 128 ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان میں سے بیشترنعشیں مغربی ساحل سے ملی ہیں۔ شہریوں نے صبراتہ شہر کے قریب ساحل پر بعض نعشوں کی موجودگی کی اطلاع دی جو سمندر میں بہہ کر ساحل پر آئی تھیں جس کے بعد ساحلی محافظین نے علاقہ کی چھان بین کی۔ حکام کے مطابق اب تک سمندر سے 87 پناہ گزینوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔