بھارت امریکی کمپنی سے مزید4 جاسوس طیارے خریدے گا، معاہدے پر دستخط
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت امریکی کمپنی بوئنگ سے مزید 4جاسوس طیارے (پی 8ون) خریدے گا۔ اس سلسلے میں معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ طیاروں کی خریداری پر ایک ارب ڈالر خرچ ہونگے اور اگلے 3برس میں سروس میں شامل کر لئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے یہ طیارے خلیج بنگال اور بحر ہند میں چین کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ بھارت نے 2009ء میں بوئنگ کمپنی سے اس قسم کے 8 طیارے خریدے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ 10 برس میں امریکہ کے ساتھ 15 ارب ڈالر کے اسلحہ خریداری کے معاہدے کئے ہیں۔