• news

پالی کیلے ٹیسٹ:آسٹریلیا 203رنز پر آئوٹ‘سری لنکا مشکلات کا شکار

پالی کیلے(سپورٹس ڈیسک)پالی کیلے کی وکٹ بلے بازوں کا مقتل گاہ بن گئی ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں میں اب تک 21وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ اب تک دو دنوں میں صرف 196اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا ہے۔ میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 117پر آوٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 203رنز پر ہمت ہار گئی اور 86رنز کی سبقت حاصل کی۔ہیراتھ اور سنداکن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چھ رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ اب بھی سری لنکا کو 80رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن