• news

چیئرمین پی سی بی کا انگلش بورڈ کی خواتین ممبران کو سٹالر ز، شالز گفٹ کرنیکا فیصلہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کو انکی فیملیز کے ہمراہ عشائیے پر مدعو کیا تو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی کامیابی کے بعد انہوں انگلش کرکٹ بورڈ کے سٹاف میں شامل خواتین کو ’’سٹالرز اور شالز‘‘ گفٹ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جذبہ خیر سگالی کے خواتین سٹاف ممبران کو "سٹالراور شالز" گفٹ کر رہے ہیں۔ سیریز میں میزبان بورڈ کی سٹاف ممبران اہم پاکستانی شخصیات کی سٹیڈیم آمد اور پاکستانی ٹیم کی اچھے انداز میں دیکھ بھال سے شہریارخان خاصے متاثر ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن