انگلش کوچ ثقلین مشتاق سے دوبارہ معاہدے کے خواہش مند
مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے ثقلین مشتاق کے ساتھ رواں سال میں دوبارہ معاہدے کرنے کا ارادہ ظاہرہ کردیا ۔انگلینڈ ٹیم رواں سال طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کا دورہ کرے گی اور بیلس بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹراس سے مذکورہ دوروںکیلئے ثقلین مشتاق سے معاہدے پر بات کریں گے۔ بیلس کا کہنا تھا کہ معین علی اور عادل رشید ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔