اقامے کی معیاد ختم، ریاض اور جدہ میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات کا شکار
ریاض (آن لائن) ڈیڑھ سال سے اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دمام کے بعد ریاض اور جدہ میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات میں پھنس گئے ، متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اقامے کی معیاد ختم ہونے کے بعد دمام کے بعد ریاض میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں۔متاثرین سعودی اوجیہ کمپنی میں کام کر رہے تھے لیکن اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔ادھر جدہ میں بھی سعودی کمپنی میں کا م کر نے والے سینکڑ و ں پا کستا نی مشکلا ت سے دوچا ر ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انکی میس تک بند کر دی ہے ان کے پا س اتنی رقم نہیں کہ وہ با ہر سے جا کر کھا نا کھا سکیں جسکے با عث انہیں کئی روز بھو کا بھی رہنا پڑ تا ہے جبکہ کمپنی نے آ ٹھ ما ہ سے انہیں تنخواہو ں کی ادائیگی بھی نہیں کی ،متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ان کی پریشانی کو دور کیا جائے اور ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔متاثرین نے خبر دار کیا کہ اگر ہماری نہ سنی گئی تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینگے۔