• news

خیبر پی کے اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5.0ریکارڈ کی گئی

پشاور (صباح نیوز)خیبر پی کے میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جس کی گہرائی کافی زیادہ تھی۔

ای پیپر-دی نیشن