میکلوڈ گنج میں 2 بہنوں‘ ساہوکا میں گونگی بہری لڑکی‘ جھنگ میں بچے سے زیادتی
جڑانوالہ+میکلوڈ گنج+ ساہوکا+ جھنگ (نامہ نگاران) میکلوڈ گنج میں محنت کش کی دو بیٹیوں کو دو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی صادق گنج کے علاقہ موضع چوپالیا محنت کش محمد اشرف کی جواں سال بیٹیاں گھر میں موجود تھیں‘ ملزموں رمضان اور سلیمان نے گھر میں گھس کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس متاثرہ لڑکیوں کے والدین کو صلح کرانے پر مجبور کرنے لگی اور مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ساہوکا سے نامہ نگارکے مطابق نواحی گائوں 40کے بی کے رہائشی محنت کش محمد اسلام چاولیانہ کی گونگی بہری اور ٹانگوں سے معذور 20سالہ بیٹی شکیلہ بی بی کو گھر والوں کے غیرموجودگی میں اوباش نوجوان سلیمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساہوکا پولیس نے میڈیکل کے بعد اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع سلیانہ کے رہائشی محمد وارث نے بتایا کہ عمردراز نے مبینہ طور پر اس کے بارہ سالہ بیٹے حبیب کو قابو میں کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی بچے کی چیخ و پکار پر اہلیان علاقہ کے موقع پر آ جانے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ مسن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔چک نمبر 368گ ب کے رہائشی اعظم ولد دین دار نے تھانہ روڈالہ میں درخواست دیتے ہوئے تحریری طور پر بتا یا کہ میری دوشیزہ بیٹی (ش) اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ دیہہ ہذاکے بااثر افراد چوہدری اجمل ، ظہیر ، وسیم اور شاہ دین زبر دستی چیز لیکر دینے کے بہانے زبر دستی اٹھا کرقریبی مکان میں لے گئے اور میری بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانی بناتے رہے جسکی وجہ سے اسکی حالت ٖغیر ہو نے پراسکو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھانہ روڈالہ کے اہلکار ملزمان با اثر ہونے کی وجہ سے گرفتار کر نے سے انکاری ہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں ایک ہفتہ بعد ایک اور بچے سے بدفعلی ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ ارسلان کو مظہر وغیرہ نے بھلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گئے اور بدفعلی کر ڈالی۔ بچے کے شور پر محلہ داروں کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔