فوجی آپریشن نہ ہوتا تو آج لندن میں نہ بیٹھا ہوتا ‘آرمی چیف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات میں سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی: علی حیدر گیلانی
لاہور (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں کارروائی کے بعد طالبان کی قید سے رہائی پانے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ 29 فروری کو آپریشن شروع نہ ہوتا تو وہ آج یہاں لندن میں نہ ہوتے۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد آرمی چیف سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات ہوئی لیکن سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی حیدر گیلانی نے چند میڈیا ہاؤسز کی جانب سے تاوان کے بدلے رہائی کی خبریں چلانے پر شکوہ کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ علی حیدر گیلانی کا مزید کہا تھا کہ فیصل آباد میں جس جگہ قید رکھا گیا وہاں ایک ریٹائرڈ بریگیڈئر کو بھی رکھا گیا تھا پاک فوج کی کارروائی شروع ہوئی تو افغانستان منتقل کر دیا گیا۔