مہاجرین کے رجسٹریشن آفس میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا: جرمن پولیس کی تردید،سیکورٹی کے لئے ریلوے500 ورکر بھرتی کریگا
میونخ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پولیس کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے رجسٹریشن آفس میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ مہاجرین رجسٹریشن کائونٹر کے نزدیک موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں کوئی خطرہ نہیں۔ قبل ازیں یہ اطلاع آئی تھی کہ جرمنی کے شہر نورمبرگ کے امیگریشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سوٹ کیس میں ہوا‘ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جرمنی میں ریلوے کے سسٹم اور مسافروں کی سیکیورٹی کے لئے مزید 500 ورکرز کو سیکورٹی کے لئے مامور کرنے کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔۔