• news

مغوی بچوں کو خودکش بمبار بنانے کا خدشہ، پنجاب حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے: بلاول

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کے واقعات اور اس پر حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بادامی باغ لاہور کے علاقے سے روزانہ 3 بچے اغوا ہوتے ہیں۔ پنجاب حکومت کچھ کرنے کی بجائے والدین پر دبائو ڈال رہی ہے۔ بچوں کی برین واشنگ سے انہیں خودکش بمبار بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ پیپلز پارٹی بچوں کے اغوا کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن