• news

طالبان کا حامی نہیں، زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کے لئے لبرل بنتے ہیں: عمران

لاہور/دبئی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلئے خود کو لبرل ظاہرکرتے ہیں‘ میں طالبان کا حمایتی نہیں ہوں انکو دہشت گرد سمجھتا ہوں جو کوئی بھی معصوم لوگوں کو قتل کریں وہ دہشت گرد ہیں انکا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ایک عرب ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی اور ہم معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے طالبان کو دہشت گرد کہتے ہیں اور ایسے دہشت گرد امن اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل فضول بات ہے کہ میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہوں جو کوئی بھی معصوم لوگوں کو ہلاک کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے اور دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے تو سابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا؟ وہ اس بارے میں کوئی خاموش رہے ہیں۔ ہم نے دارالعلوم حقانیہ کو بطور مدرسہ اصلاحات کیلئے فنڈذ دیئے ہیں اور اسے تعلیم کے دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلئے خود کو لبرل ظاہر کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن