• news

بھارت:15 روپے کے لئے دلت جوڑے کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں چھوٹی ذات کے دلت جوڑے کو صرف 15 روپے کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ضلع مین پوری میں 48 سالہ بھرت ناتھ اور 45 سالہ ممتا نے دکاندار سے 15 روپے کی کچھ اشیاء خریدیں اور ادائیگی کچھ دنوں میں کرنے کا کہا۔ اس جوڑے کیلئے چھوٹی ذات سے تعلق رکھنا اس وقت جرم بن گیا جب انہوں نے 15 روپے کی ادائیگی کے لئے دکاندار سے مزید مہلت مانگ لی۔ انوسٹی گیشن افسر ارون کمار نے بتایا 60 سالہ دکاندار اشوک کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نئی دہلی میں 2014ء کے دوران 15 فیصد قتل بغیر کسی چھوٹی موٹی باتوں پر کئے گئے۔ نیشنل کریمنل ریکارڈز بیورو کے مطابق 2014ء کے دوران بھارت میں 33 ہزار سے زائد افراد قتل کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن