ویمن ایشیا ہاکی کپ ایم عثمان کوچ، سعید خان منیجر مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چوتھے ویمن ایشیا کپ کے لیے قومی ویمن ٹیم کے لیے سابق کپتان اولمپیئن ایم عثمان کو ہیڈ کوچ جبکہ دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن پاکستان ٹیم کا حصہ رہنے والے سعید خان کو منیجر مقرر کر دیا ہے۔