سیالکوٹ: غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنیوالا شخص رینجرز کے حوالے مقدمہ درج‘ پولیس نے جیل بھیج دیا
سیالکوٹ(نامہ نگار) غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے شخص کو بھارتی فورسز نے رینجرز کے حوالے کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔ سبزپیر پولیس کے مطابق ظفر وال کا رہائشی محمد وارث سرحد عبور کرکے بھارت چلا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں پنجاب رینجر نے بھارتی سیکورٹی فورسز سے میٹنگ کرکے اسے واپس حاصل کیا اور تفتیش کے بعد پنجاب رینجرز نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ سبزپیر نے پنجاب رینجرز کے سب انسپکٹر محمد بوٹا کی رپورٹ پر محمد وارث کے خلاف مقدمہ درج کرکے محمد وارث کو جیل بھیج دیا۔