سیاسی جماعتیں مالیاتی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں: الیکشن کمشن کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے مالیاتی اثاثے 2015-16ء کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرادیں ۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام پر کسی بھی چارچرڈ اکائونٹنٹ سے آڈٹ کروا کر بھیجنے کی پابند ہیں اس میں سالانہ آمدن اور اخراجات ٗ فنڈز کے ذرائع اور تمام اثاثوںکی تفصیلات شامل ہیں ۔