چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 31 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کی منظوری دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے 31 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دیدی ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا مسعود اختر کو بہاولنگر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ چودھری ظفر اقبال نعیم کو چنیوٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھر کو جھنگ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثار احمد کو منڈی بہاء الدین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان چودھری عبدالقیوم کو میانوالی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نوید ڈار کو ننکانہ صاحب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ محمد سعید اللہ کو وہاڑی، لاہور احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ریحان بشیر کو بہاولپور، ملتان بنکنگ کورٹ نمبر 1 کے جج محمد اشرف کو بھکر، پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے ممبر اشترعباس کو حافظ آباد، پنجاب لیبر کورٹ نمبر 6 راولپنڈی کے جج مارخ عزیز کو جہلم، سپیشل جج سنٹرل 1 لاہور محمد طارق جاوید کو خوشاب، بنکنگ عدالت نمبر 7 لاہور کے جج راجہ قمر الزمان کو لیہ، پنجاب لیبر کورٹ نمبر 7 گوجرانوالہ کے جج ہارون لطیف خان کو لودھراں، بنکنگ عدالت نمبر 2 لاہور کے جج شکیل احمد کو ملتان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان قیصر نذیر بٹ کو مظفر گڑھ، صارف عدالت ڈیرہ غازی خان محمد شفیق چودھری کو اوکاڑہ، اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور محمد ساجد علی کو رحیم یار خان، لاہور سیشن کورٹ میں او ایس ڈی بہادر علی خان کو راولپنڈی اور انسداد رشوت ستانی عدالت ڈی جی خان محمد نواز کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ 10 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر امتیاز حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد سجاد احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ میاں مرید حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد ارشد ملک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ہمایوں امتیاز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاء الدین امتیاز احمد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی شیخ خالد بشیر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب محمد قاسم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل شامل ہیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو یکم اگست تک اپنے نئے دفاتر کا چار ج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون لطیف کو 8 ستمبر کو سیشن جج لودھراں اکرام اللہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔