• news

ایل ڈی اے کے 3 افسروں کا تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈائریکٹر ہڈن پراپرٹیز رضا ظہور وٹو کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ریکوری تعینات کر دیا ہے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن خواجہ محفوظ الحق کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ہڈن پراپرٹیز جبکہ ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے زوہیب احمدکو ڈائریکٹر ایجوکیشن لگا دیا ہے۔ جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مسز رابیل بٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خلیق الرحمن کے باہمی تبادلے کے احکامات جار ی کئے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن