• news

غازی آبادکی لڑکی پر سب انسپکٹر، اہلکاروں کا تشدد، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (نامہ نگار) غازی آباد کی رہائشی 25سالہ لڑکی کو تھانہ مغلپورہ کے سب انسپکٹر نے ساتھیوںکے ساتھ مل کر اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 25سالہ ’’ع‘‘ نے پولیس حکام کو درخوست دی کہ تھانہ مغلپورہ میں تعینات سب انسپکٹر حیات نے اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اغوا کیا اور وہ اسے ایک فرنیچر کے شوروم میں لے گیا۔ جہاں پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اہلکاروں نے مجھ سے اجتماعی زیادتی کی، تشدد کے واضح نشانات اس کے ہاتھ اور بازوئوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار اسے شدید زخمی حالت میں باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر کے فرار ہو گئے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر حیات کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے خاتون کا ہسپتال سے میڈیکل کرایا ہے۔ اصل حقائق میڈیکل رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن