• news

پیرس حملے، ایک پاکستانی سمیت دو افراد پر دہشت گردی کے الزام عائد، فرانس اور اتحادیوں پر مزید حملے کئے جائیں: داعش کی نئی ویڈیو

پیرس (نوائے وقت رپورٹ + رائٹر + اے ایف پی) پیرس حملوں میں ملوث دو مشتبہ افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔ ایک ملزم کا تعلق پاکستان دوسرے کا الجزائر سے ہے۔ پاکستانی شہری محمد عثمان اور الجزائری شہری عادل جدیدی شامل ہیں۔ دونوں ملزموں کو آسٹرین حکام نے فرانسیسی حکام کے حوالے کیا تھا۔ دونوں ملزم پیرس حملوں کے دو خودکش حملہ آوروں کے ساتھ کشتی میں یونان پہنچے تھے۔ داعش نے فرانس میں چرچ حملے کے حوالے سے دو میں سے ایک نوجوان کی نئی ویڈیوجاری کی ہے جس میں فرانس اور اتحادی ممالک پر مزید حملوں پر زور دیا گیا ہے۔ اڑھائی منٹ کی اس ویڈیو میں 19 سالہ عدیل پتیتجین نے داعش کے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ اتحادی ممالک پر حملے کریں جنہوں نے ہماری زمینوں پر ہزاروں حملے کئے ہیں۔ ادھر کیتھولک بشپ نے یوم دعا کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن