• news

پھر واضح کرنا چاہتے ہیں راجناتھ کی پاکستانی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں نہیں ہونگی: بھارتی دفتر خارجہ کا ٹویٹ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی دفتر خارجہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 3 اگست کو پاکستان میں ہونے والے سارک اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم پاکستانی حکام سے دوطرفہ ملاقات نہیں ہو گی۔ یہ بات بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹویٹ میں کہی ہے۔ انکا کہنا تھا میں اس بات کو بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وزیر داخلہ سارک اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ انکی پاکستان (حکام) سے دوطرفہ ملاقات نہیں ہونی۔‘ یہ بیان اس وقت آیا جب بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ راجناتھ سنگھ اسلام آباد میں اپنے پاکستان ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ انہیں فی الحال راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے ایجنڈا کا علم نہیں تاہم اگر انکے ساتھ پاکستانی حکام کی کوئی ملاقات ہوئی تو کشمیر کا معاملہ انکے اہم ایجنڈا میں سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن