• news

بس اڈے پر قبضے کا الزام، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، انکے والد سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

راجن پور(صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور ان کے والد پرویز اقبال گورچانی سمیت10 افراد کے خلاف بس اڈے پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نامزد ملزموں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقدمہ ٹرانسپورٹر جہانزیب خان دریشک کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے موقف اختیار کیا 2008ء میں شیر علی گورچانی اور دیگر نے اڈے پر قبضہ کر لیا تھا اورسامان بھی اٹھا کر لے گئے تھے۔ مدعی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے شیر علی خان گورچانی سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ مقدمہ راجن پور کے تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن