شندور فیسٹیول کا آغاز، عارضی خیمہ بستی آباد
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے میں شندور کے مقام پر تین روزہ سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے۔دنیا کے اس انتہائی بلند مقام پر ہونے والا پولو میچ اس میلے کی خصوصیت ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ صوبائی سیاحتی ادارے کے حکام کے مطابق ہر سال 30 ہزار سیاح حصہ لیتے ہیں۔اس فیسٹیول کی وجہ سے وادی شندور میں ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی والے دلکش مقام پر ایک طرح سے عارضی خیمہ بستی آباد ہو جاتی ہے۔