پی سی بی کرکٹ کمیٹی، ڈومیسٹک کمیٹی کا پہلا اجلاس پرسوں ہوگا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی کرکٹ کمیٹی اور نئی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس سوموار کو قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ ہیں۔ کرکٹ کمیٹی میں اقبال قاسم،ندیم خان، عروج ممتاز اور عدنان علی شامل ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی میں سربراہ شکیل شیخ کے علاوہ شفیق احمد پاپا گل زادہ،امجد لطیف اور ثاقب عرفان شامل ہیں۔