مران طالبان کے حامی نہیں تو انہیں دفاتر کھولنے کی اجازت کیوں دی تھی: سعید غنی تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نہیں دی: کائرہ
عاسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے قبل اس سوال کا جواب دیں کہ اگر عمران خان طالبان کے حامی نہیں تو پھر خیبرپی کے میں طالبان کو دفاتر کھولنے کی اجازت کیوں دی تھی۔ دریں اثناءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میںاپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی اور نہ ہی کسی سے اس معاملے پر مشاورت کی۔ ہماری جماعت حکومت کو ختم کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے کے حق میں نہیں اور ہمارا مطالبہ صرف پاناما لیکس کی تحقیقات کروانا ہے۔
سعید غنی/کائرہ