انڈونیشیا: پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست دیدی
جکارتہ (این این آئی+اے ایف پی) انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ پاکستانی سفیرنے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے۔ جس کے بعد ملاقات پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کرادی۔ پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ان کی ملاقات پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناءایک وکیل گوناوان نے پھانسیاں دینے کے عمل کو کنفیوژقرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے احتجاج کے باوجود پھانسیاں دور دراز جزیرے میں جیل میں دی گئیں۔ حکام نے مجرموں کو جھوٹ کی وجہ نہیں بتائی گوناوان نے بتایا کہ کوئی واضح اطلاع نہیں دی گئی کہ کس وقت پھانسیاں دی جائیں گی۔
ذوالفقار/ درخواست
پاکستانی سفیر