راجناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی غیرریاستی عناصر کے تشدد کے ثبوت پیش کرینگے: بھارتی اخبار کا پراپیگنڈا
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اپنے دورہ پاکستان کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کے بارے میں پاکستانی حکام کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کریں گے جبکہ دورے کے دوران دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے دوران سرحد پار سے دراندازی اور بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ اپنے دورے کے دوران اس بات پر زور دیں گے کہ پاکستان ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔
بھارتی اخبار دعویٰ