• news

فوجی جوانوں پر حملے میں نائن ایم ایم رونی گن استعمال ہوئی‘ تفتیشی ذرائع‘ عوام کو حملہ آوروں پر گاڑی چڑھا دینی چا ہئے تھی‘آئی جی سندھ

کراچی(این این آئی)صدر پارکنگ پلازہ پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ۔فوجی جوانوں کے قتل میں نائن ایم ایم رونی گن استعمال کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق رونی گن کے خول نہیں ملتے اور اگر خول مل جائیں تو تفتیش میں پیش رفت ہوتی ہے اور فرانزک کے ذریعے تفصیلات آ جاتی ہےں۔انہوں نے کہا رونی گن سے اس سے پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہو چکے ۔دوسری جانب جیو فینسنگ کے ذریعے چار نمبر بھی ٹریس کیے گئے جو اس سے قبل بھی استعمال ہو چکے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فوجی جوانوں پر حملے کے وقت موقع پر 6افراد موجود تھے۔دریں اثناءآئی جی سندھ نے کہا ہے کہ آرمی جوانوں پر حملے میں عوام کو ردعمل دکھانا چاہئے تھا کتنا اچھا ہوتا عوام فائرنگ کرنیوالوںپر گاڑی چڑھا دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے کام کے ذریعے دہشت گردوں کو عوام کی طرف سے ایک پیغام جاتا ہے۔
فوجی جوان/حملہ

ای پیپر-دی نیشن